راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کو 'فقیر' کہنے پر چٹکی لیتے ہوئے آج کہا کہ فقیر اپنی فقیری کا 'ذکر' نہیں 'فکر' کرتے ہیں۔
مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا، ’’کیا کبھی کسی فقیر نے یہ کہا ہے کہ،" کاروبار میرے خون میں ہے؟ فقیری اور کاروبار ساتھ
ساتھ؟ فقیر اپنی فقیری کا 'ذکر' نہیں 'فکر' کرتے ہیں۔
‘‘ ایک اور ٹویٹ میں مسٹر یادو نے جھارکھنڈ کی رگھوور حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’’جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے علاقے میں دن دہاڑے عدالت کے احاطے میں گولیاں چلی، ایک قتل ہوا. پھر اگلے دن دنادن گولیاں چلی، میڈیا خاموش کیونکہ بی جے پی حکومت ہے۔